برطانیہ کے بادشاہ شہزادہ چارلس کینسر کے مرض کا شکار

برطانیہ کے بادشاہ شہزادہ چارلس کو کینسر کی تشخیص ہو ئی ہے۔

بکنگھم پیلس کے ایک بیان کے مطابق شہزادہ چارلس کو کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ شہزادہ چارلس اپنا علاج کرانے کے بعد جلد از جلد فرائض کی انجام دہی کے لیے تیار ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس اپنے علاج کے دوران عوامی مصروفیات ختم کر دیں گے۔ اس دوران یہ توقع کی جا رہی ہے کہ شاہی خاندان کے دیگر افراد ان کے علاج کے دوران ان کی جگہ خدمات انجام دیں گے۔شہزادہ چارلس کو کینسر کی کس قسم کی تشخیص ہوئی ہے اور اسٹیج کون سا ہے اس حوالے سے مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شہزادہ چارلس اپنے علاج کے دوران عوامی مصروفیات تو ختم کر دیں گے لیکن ریاست کے سربراہ کے طور پر ان کا آئینی کردار جاری رہے گا۔بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل لندن کے ایک اسپتال میں ان کا پروسٹیٹ کا پروسیجر ہوا تھا۔ اور اُس وقت یہ کہا گیا تھا کہ بادشاہ نے اس لیے عوامی سطح پر یہ بتانے کا فیصلہ کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مرد پروسٹیٹ کا چیک کروائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply