کارٹون جو ہمارے بچے دیکھتے ہیں/سلیم زمان خان

کچھ عرصہ قبل میں انسان اور جانوروں یا انسان اور جنات یا جنات اور جانوروں کے باہمی اختلاط سے پیدا ہونے والی نسل انوناکی اور reptilian پر مضمون لکھ رہا تھا تو اس مضمون کا نچوڑ یہ نکلا کہ وہ جاندار جو جنات اور جانوروں کے باہمی ملاپ سے پیدا ہوئے وہ آدھا دھڑ انسانی اور آدھا دھڑ جانور کا رکھتے تھے۔ چاہے وہ سانپ ،مچھلی یا بڑے جانوروں بلی کتا شیر یا کسی بھی قسم کے بڑے پرندے یا جانور سے باہمی ملاپ سے پیدا ہوئے۔۔ لیکن جب شیطان نے یہ ملاپ انسانوں سے کیا تو انسانوں میں ان کی پہچان آنکھیں تھیں جن سے جنات کے اثرات ان کے تصرف یا ان کے hybrid انسان ہونے کا علم ہوتا۔ اس پر بہت سا لٹریچر ہمارے آباو اجداد کے پاس تھا۔۔ پڑوس کے ملک نے اس پر فلمیں بھی بنائیں جن میں شاہ رخ کی مشہور زمانہ فلم “پہیلی” تھی۔ آپ کسی بھی ہالی وڈ ،بالی وڈ کی فلم دیکھیں ،جس پر بھی جادوئی یا شیطانی اثرات ہوں گے ان کی آنکھیں بڑی اور مختلف رنگ کی دکھائی جائیں گی۔۔۔
کچھ دن قبل میں بیٹی کے ساتھ بیٹھا کارٹون دیکھ رہا تھا تو مجھے ایک بات نے چونکا دیا ۔ اور وہ بات تھی کہ کسی بھی کارٹون کریکٹر اور خاص طور پر مارول کریکٹر یا سپر ہیومن کی آنکھیں انسانوں کے رنگ کی نہیں۔۔ دوسری بات ان میں وہ تمام رنگ ہیں جو ذیل میں دئے گئے جانوروں کی آنکھوں میں ہیں۔۔ جب میں نے بیٹی سے پوچھا کہ یہ آنکھیں اس رنگ کی کیوں ہیں تو وہ سادگی سے بولی بابا یہ خوبصورت بناے کے لئے ہیں۔۔ وہ تمام کارٹون جن میں لڑکیاں یا لڑکے ہوا میں اڑتے ۔۔ عجیب و غریب جنگیں کرتے دکھائے گئے ہیں ان کے چہرے پر آنکھیں بڑی بڑی بعض میں تو منہ کے لحاظ سے کافی بڑی دکھائی گئی ہیں۔اگر اپ کو یقین نہ ائے تو کسی بھی animated کارٹونز یا ہیومن کریکٹر کو دیکھ لین۔۔ ایک دن اپنے بچے کے ساتھ بیٹھ کر زرا تمام کارٹون دیکھیں جو آپ کا بچہ روزانہ دیکھ رہا ہے۔۔ اپ کو میری بات کا یقین ا جائے گا۔۔۔ یہ اس لئے ہے تاکہ وہ تمام انکھیں ذہن نشین ہوتی جائیں۔ مشہور زمانہ فلم فروزن ہو یا کوئی بھی ایسی فلم جس نے پذیرائی حاصل کی ہے اس میں آنکھیں ضرورت سے زیادہ بڑی اور متاثر کن ہیں۔۔ یہ صرف اس لئے ہیں کہ بچوں کے ذہن میں شروع سے یہ بٹھایا جائے کہ ایسی غیر معمولی آنکھوں والے لوگ اس زمین کو بچانے والے ہیں ۔۔ یہ زمین کی تکلیف کے لئے نجات دہندہ ہیں۔۔ آپ اگر گوگل پر ان افراد کی آنکھیں دیکھیں جو کسی بھی قسم کے اثرات کے زیر اثر ہیں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔۔ جبکہ یہ سب کچھ اس ہائبرڈ جنگ کیٹیگری ہے جس میں ابلیس اپنے کارندے جو کہ مختلف طاقتیں رکھتے ہوں گے۔۔ لوگوں کو پانی خوراک دیں گے اور موت اور زندگی پر اختیار رکھیں گے ظاہری طور پر انہیں ایسا ہی عجیب الخلقت بنایا جائے گا ۔۔ جو ان نوجوانوں کو اپنے غم خوار اور نجات دہندہ دکھائی دیں گے ۔۔اور ہماری آنے والی نسل ہم سے زیادہ ان پر اعتبار کرے گی، لہذا اپنے بچوں کو کارٹون دیکھنے سے منع نہ کریں بلکہ انہیں تیار کریں کہ یہ دراصل کون ہیں ۔۔ اور یہ بتائیں کہ دراصل یہ فتنہ دجال ہو گا۔۔ اللہ کریم ہمیں نبی کریمﷺکے وسیلے فتنہ دجال سے نجات نصیب فرمائیں۔۔ اور اس آزمائش میں کبھی مبتلا نہ فرمائیں۔ آمین

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply