سو لفظوں کی کہانی” بیٹی”۔۔مدثر ظفر

شادی کو بارہ سال ہو گئے ۔
لیکن اولاد نہیں ہوئی ۔
میری خواہش ہے خدا اولاد دے تو بیٹی ہو ۔
بیٹاں رحمت ہوتی ہیں ۔
سنا ہے سب کی سانجھی ہوتی ہیں ۔
میں تصور میں اسے دیکھتا ہوں ۔
کلی کی طرح میرے آنگن میں کھلے گی ۔
پری کی طرح خوبصورت ،  معصوم
کسی چڑیا کی طرح
میرے  گرد منڈلاتی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں کیا یہ آخری زینب ہے؟۔۔ محمد فاتح ملک

کل زینب کی خبر دیکھی ۔
میرے اس خواب کو دھچکا لگا ۔
طبیعت تب سے مکدر ہے ۔
کھانا ٹھیک سے نہیں کھایا ۔
رات ٹھیک سے نہیں سویا ۔
صبح اٹھا  ، میری یہ خواہش دم توڑ چکی تھی ۔
خدا اولاد دے تو وہ بیٹی نہ ہو ۔

مدثر ظفر
مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *