پیالی میں طوفان (46) ۔ چھلکتی پیالی/وہاراامباکر

میز پر پیالی میں پانی میں پانی ڈالیں اور پھر پیالی کو تھوڑا سا دھکیلیں تو پانی ہلنے لگے گا۔ اس دھکے سے ہوا کیا؟ پیالی نے جگہ بدل لی لیکن پانی پیچھے رہ گیا۔ یہ پیالی کے آپ کی طرف والی کنارے کی طرف اکٹھا ہونے لگا۔ اب ایک طرف پانی زیادہ اونچا ہو گیا۔ گریویٹی نے اپنا کام دکھایا اور اسے نیچے کھینچ لیا۔ پانی دوسری سمت میں جانے لگا۔ لیکن یہ ایک خاص جگہ پر ٹھہر نہیں گیا۔ اسے رکنے میں وقت لگا۔ جب تک یہ ٹھہرا تو پانی کی سطح دوسری طرف زیادہ بلند ہو گئی اور پھر واپسی کا یہ چکر دوبارہ چل پڑا۔ اگر میز پر پیالی کو اپنی جگہ پر رہنے دیں گے تو اس میں آیا بھونچال آہستہ آہستہ تھم جائے گا۔ اس وقت جب ایکولیبریم حاصل ہو جائے۔ لیکن اگر آپ چل رہے ہیں؟ اب معاملہ مختلف ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسئلہ اس سائیکل کا ہے۔ اگر آپ یہ والا ٹیسٹ کئی سائز کی پیالیوں پر کریں گے تو یہ دیکھیں گے کہ سب میں بھونچال تو ویسا ہی ہو گا لیکن پتلے منہ والی پیالی میں یہ زیادہ تیزی سے ہو گا۔
ایسی پیالی جو تقریباً بھری ہو گی، یہاں پر فی سیکنڈ رفتار ایک ہی ہو گی، خواہ ابتدائی دھکے کا زور جتنا بھی ہو۔ اس کی رفتار کا انحصار پیالی کے قطر پر ہے۔
جن چیزوں کی لڑائی ہے، وہ گریویٹی کی وجہ سے نیچے کو لگنے والی فورس ہے جو اسے ایکولیبریم کی طرف لا رہی ہے اور دوسرا اس پانی کا مومینٹم ہے جو کہ سب سے زیادہ اس وقت ہے جب یہ ایکولیبریم کی پوزیشن کے پاس ہے۔ اگر پیالی بڑی ہو تو پانی زیادہ ہو گا اور اسے زیادہ دور جانا ہو گا، اس لئے یہ سائیکل زیادہ دیر لے گا۔ اور وہ فریکوئنسی جو کسی پیالی کی ہے، وہ نیچرل فریکونسی کہلاتی ہے۔ یہ دھکیلے جانے کے بعد کی وہ رفتار ہے جس سے پانی ادھر سے ادھر جاتا ہے۔
اگر قطر چار سینٹی میٹر ہو گا تو پانی فی سیکنڈ پانچ بار ادھر سے ادھر جائے گا اور اگر قطر دس سینٹی میٹر ہو گا تو یہ تقریباً تین مرتبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چائے بنا کر آپ پیالی کو کمرے میں لے جا رہے ہیں تو اس نے ہلنا شروع کر دیا۔ آپ اسے نیچے گرانے سے روکنا چاہتے ہیں۔ اور یہاں پر ایک مسئلہ ہے۔ چلتے وقت میں پیالی کچھ آگے پیچھے تو ہو گی۔ اگر اس پیالی کے ہلنے کی رفتار نیچرل فریکونسی جتنی ہو جائے تو مائع کی حرکت بڑھنے لگے گی۔
جب آپ بچے کو جھولے پر دھکا دیتے ہیں تو اس خاص ردھم سے کرتے ہیں جو کہ جھولے کی رفتار سے مطابقت رکھتا ہے اور بچہ بلند تر ہوتا جاتا ہے۔ چائے کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ اس کو resonance کہا جاتا ہے۔
بیرونی جھٹکا نیچرل فریکونسی سے جتنا قریب ہو گا، چالے کے گر چھلک جانے کا اتنا امکان زیادہ ہو گا۔ اور اگر آپ تیز چل رہے ہیں تو اس کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔ اس لئے ذرا دھیرے سے چلیں کہ کہیں یہ چھلک نہ جائے۔ ہم فزکس کی time dependency کو شکست نہیں دے سکتے لیکن اپنی رفتار آہستہ کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply