• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بدصورتی بھی آپ کو پہلا انعام دِلوا سکتی ہے،جانیے کیسے؟

بدصورتی بھی آپ کو پہلا انعام دِلوا سکتی ہے،جانیے کیسے؟

آسٹریلیاکی خاتون نےیہ مقابلہ اپنےبدصورت ترین لان کےبدولت جیت لیا۔
تفصیلات کےمطابق آج تک خوبصورتی کامقابلہ توسناتھامگریہ پہلی بارہواہےکہ جب کوئی بدصورت ترین لان بھی مقابلہ جیت گیاہے۔
سوئیڈن کے قصبے گوٹ لینڈ میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے علاقے سینڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والی کیتھلین مرے کو فاتح قرار دیا گیا۔
گوٹ لینڈ میں یہ مقابلہ دو برس قبل علاقائی سطح پر مقامیوں کو خشک سالی کے دوران پانی بچانے کی ترغیب دینے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اس سال یہ مقابلہ عالمی سطح پر منعقد کرایا گیا۔
اس مقابلے میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور کروشیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے لان کے ساتھ حصہ لیا۔
کیتھلین مرے کے لان میں باریک ہلکی سوکھی گھاس، خشک پودے اور مقامی چوہوں (بینڈی کُوٹ) کے بنائے گئے سوکھے گڑھے موجود تھے۔
کیتھلین کا کہنا تھا کہ وہ سوچتی تھیں کہ بینڈی کوٹ ان کے لان کو تباہ کر رہے ہیں۔ لیکن حقیقت میں چوہوں نے ان کو گھاس کاٹنےکے جھنجھٹ سے آزاد کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply