• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تقریب اعزاز برائے ریٹائرڈ سٹاف گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لیہ و کوٹ سلطان

تقریب اعزاز برائے ریٹائرڈ سٹاف گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لیہ و کوٹ سلطان

گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کوٹ سلطان میں ادارے میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے تین سٹاف ممبران،نادرہ سلطانہ علوی – جونیئر انسٹرکٹر ایمبرائیڈری،محمد رمضان – انسٹرکٹر الیکٹریکل،غلام حر-سکیورٹی گارڈ، کی مدت ملازمت مکمّل ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ظفر عالم ظفری پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس لیہ،تقریب کی صدارت، سید عمران علی شاہ ،وائس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس لیہ نے کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسیم جکھڑ پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لیہ نے، ریٹائر ہونے والے سٹاف ممبران کی خدمات کو بے حد سراہا.
سید عمران علی شاہ نے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لیہ و کوٹ سلطان میں اپنی خدمات کی مدت کو پورا کرکے ریٹائر ہونے والے سٹاف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ریٹائر ہو کر جانے والے سٹاف ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گوء ہوں،
تقریب کی میزبانی کے فرائض، سید عمران علی شاہ ،وائس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس لیہ نے اداء کیے، تقریب میں عابد فاروقی صدر پریس کلب کوٹ سلطان نے خصوصی شرکت کی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply