آو بیٹیاں جلا دیں۔۔۔ منصور مانی /نظم

آؤ بیٹیاں جلا دیں !

کہ شاید پھر انصاف ہو جائے!

میں اپنی مریم جلاتا ہوں تم اپنی ماریہ جلا ڈالو!

بدن کو خاک کر ڈالو!

ناموس بچانی ہے یا انصاف چاہتے ہو؟

لختِ جگر کو بھول نہیں سکتے تو بلکتی ممتا پر ترس نہ کھاو!

اگر انصاف چاہتے ہو! تو گھر کے آنگن میں نہیں!

شہر کے بیچ چوراہے پر! بیٹیاں جلا ڈالو!

کہ یہ انصاف کی راہ میں حائل چند بھیڑیوں کی نظر میں ہیں!

یہ بھیڑیے جو قابض ہیں!

ہماری قسمت پہ یہ بھیڑیے  جوجھکا دیتے ہیں عدل کے ترازو کو!

یہ بھیڑیئے جلا ڈالو!

یہ ترازو پھونک ڈالو!

ورنہ میں اپنی مریم جلاتا ہوں تم اپنی ماریہ جلا ڈالو

کہ  شاید پھر انصاف ہو جائے “

Advertisements
julia rana solicitors

(قصور والے اندوہناک واقعہ پر )

Facebook Comments

منصور مانی
صحافی، کالم نگار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”آو بیٹیاں جلا دیں۔۔۔ منصور مانی /نظم

Leave a Reply