• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غزہ میں ہونیوالی تباہ حیران کُن حد تک افسوسناک ہے،ریڈ کراس

غزہ میں ہونیوالی تباہ حیران کُن حد تک افسوسناک ہے،ریڈ کراس

ریڈکراس نےکہاہےکہ غزہ کی تباہی اتنی حیران کن ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
تفصیلات کےمطابق 7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ عروج پرہےجس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہےاسرائیلی جارحیت نےغزہ کوکھنڈربنادیاہے۔
ایک بیان میں ریڈکراس کاکہناتھاکہ غزہ کی90 فیصد سے زیادہ آبادی بےگھر ہوچکی ہے،60 فیصد سے زیادہ انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی سب کی آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے، غزہ کی تباہی اتنی حیران کن ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
ادارےکےمطابق غزہ میں انتہا کی حد تک درپیش مصائب کو روکنے میں ناکامی کا اثر صرف غزہ پر نہیں دیگر نسلوں پر بھی پڑےگا۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کے غزہ کے ہسپتالوں پر حملے جاری ہیں۔
صیہونی فوج نے العودہ ہسپتال کے بعد الاہلی ہسپتال پر بھی دھاوا بول دیا، ہسپتال ڈائریکٹر فاضل نعیم کے مطابق اسرائیلی محاصرے کے بعد ہسپتال میں کام رُک گیا، طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے4 زخمی انتقال کرگئے۔
اسرائیلی فوج نے دو سرجن، طبی عملے، مریضوں سمیت ڈیڑھ سو افراد کو گرفتار کرلیا، اس سےپہلے اسرائیلی فوج نے العودہ ہسپتال کا محاصرہ کرکے240 افراد کو حراست میں لیا تھا۔
غزہ میں24 گھنٹوں میں مزید200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد19 ہزار6 سو سے بڑھ گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply