• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مختلف موبائل کمپنیوں کی غیرقانونی سموں کےاندراج کا انکشاف

مختلف موبائل کمپنیوں کی غیرقانونی سموں کےاندراج کا انکشاف

ملک میں مختلف کمیونیکیشن کمپنیوں کی ہزاروں سمز کے غیر قانونی اندراج کا انکشاف ہوا ہے۔ جس میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندیاں سخت ہونے پر جعل سازوں نے بھی نئےطریقے ایجاد کرلئے۔ سمز رجسٹریشن کیلئے انگوٹھوں کے جعلی نشانات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ مبینہ طور پر سیلیکون سے بنے انگوٹھوں پر نقش اتار کر سمیں رجسٹر کرائی جاتی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ 4 سال میں سیلیکون انگوٹھوں پر رجسٹرڈ 80 ہزار سے زائد سمز پکڑی گئیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے تفصیلی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعل ساز ووٹر لسٹوں یا سستی اشیاء کا جھانسا دیکر فنگر پرنٹ لیتے ہیں، فنگر پرنٹس سیلیکون انگوٹھوں پر نقش کرکے سم رجسٹرڈ کرائی جاتی ہیں، غیر رجسٹرڈ سمز دہشت گردوں کے زیراستعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت بھی جعلی رجسٹریشن والی ساڑھے 3 ہزار سے زائد سمز فعال ہیں۔ 4 سال کے دوران 93 مقدمات درج، 193 افراد کو گرفتارکیا گیا۔ بائیو میٹرک کرنے والی 294 جعلی ڈیوائسز بھی پکڑی گئیں۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کل 55 لاکھ فون نمبر بلاک کر دیے ہیں۔ حکومت کا یہ فیصلہ سائبر فراڈ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بند کی گئی سمیں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کی گئی تھیں۔

ہندوستان میں سائبر فراڈ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، سائبر فراڈ کے آئے روز نئے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر لوگوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، جبکہ کچھ معاملات میں متاثرین کو ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

پارلیمنٹ میں معلومات دیتے ہوئے وزیرمواصلات دیو سنگھ چوہان نے کہا کہ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے موبائل نمبر بند کر دئے گئے ہیں، جن کی تعداد تقریباً 55 لاکھ ہے۔ اس کے علاوہ سائبر فراڈ میں ملوث 1.32 لاکھ موبائل فونز کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت نے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کیے گئے سم کارڈوں کی شناخت ’سنچار ساتھی پورٹل‘ کے ذریعے کی ہے۔ لوگوں سے موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے حکومت نے 13.42 لاکھ کنکشن بلاک کر دیے ہیں۔ سائبر فراڈ اور لوگوں کو دھوکہ دینے کا کام جعلی دستاویزات کی بنیاد پر جاری کردہ سموں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

سنچار ساتھی پورٹل عوام کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے چوری یا گمشدہ سمارٹ فون آسانی سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کا فون گم یا چوری ہو جاتا ہے، تو آپ فوری طور پر اس پورٹل پر اس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے بعد آپ کا فون بلاک ہو جائے گا، تاکہ آپ کے فون سے اہم تفصیلات لیک نہ ہوں اور فون کسی غلط طریقے سے استعمال نہ ہو۔ اگر چور آپ کی سم نکال کر اس فون میں دوسری سم ڈالتا ہے تو وہ بھی بلاک ہو جائے گا۔ یہی نہیں، اگر کوئی دوسرا شخص آپ کے دستاویز پر سم نہیں چلا رہا ہے، تو اسے بھی سنچار ساتھی پورٹل سے چیک کیا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply