کراچی:پکنک پر ہاکس بے آنے والے4افراد ڈوب گئے

کراچی کے سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجود 6 نوجوان ڈوب گئے۔ سینڈز پٹ پر ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی،ٹرٹل بیچ پر مزید چار افراد ڈوب گئے۔

کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی جاری ہے۔ سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجود ساحل پر رش لگا رہتا ہے۔ گزشتہ روز سینڈ پٹ پر نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے رہائشی دو نوجوان ڈوب گئے تھے جن کی لاشیں رات گئے ایدھی بحری ٹیم نے نکال لی تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آج صبح دوستوں کے ساتھ پکنک پر ہاکس بے آنے والے مزید چار افراد ڈوب گئے۔ جن میں سے دو کی لاشیں نکال کر سول اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ مزید دو کی تلاش جاری ہے۔ایدھی حکام کے مطابق ڈوبنے والے افراد لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے رہائشی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply