گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں یہاں کلاسیں شروع ہو جائیں گی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خوشخبری دی ہے کہ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے اور یہاں آئندہ چند روز میں کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا،
گورنر سندھ نے کہا کہ جو وعدہ کسی اور پارٹی نے کیا تھا وہ میں نے پورا کر دکھایا۔ یونیورسٹی کے لیے ورجینیا سے اساتذہ بھی کراچی آ چکے ہیں اور ایک دن میں 2 ہزار نوجوانوں کا ڈھائی گھنٹے کا آئی ٹی سیشن ہوگا۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہر 15 دن بعد میرے بارے میں خبریں چلائی جاتی ہیں کہ گورنر سندھ آج جا رہا ہے یا کل جا رہا ہے۔ میرے جانے کی خبریں چلانے کا مقصد فلاحی کاموں میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔
گورنر سندھ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میں افواہیں پھیلانے والوں کو واضح بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں کہیں نہیں جا رہا ہوں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں