ایل او سی پربھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 شہری شہید

اسلام آباد : بھارتی فوج نے رواں ہفتے مسلسل چوتھی بارسیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹرپر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے خاتون سمیت 2 افراد شہید جبکہ 6 ماہ کی بچی اور 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 33 سالہ دل محمد ولد جان محمد اور 25 سالہ نفیسہ کامران شہید ہوگئیں۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے سے زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ صاحبہ ماجد، 6 ماہ کی بچی نور ماجد اور 38 سالہ نسیمہ خادم حسین شامل ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈپٹی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہریوں کی شہادت پراحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈپٹی کمشنرکو احتجاجی مراسلہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ شہری آبادی پرفائرنگ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت 2003 کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو کام کرنے کی اجازت دے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply