ساری دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا/زید محسن حفید سلطان

یقیناً ہمارے ملک کا ایک ایک بچہ ہیرا ہے اور ایک ایک جوان سرمایہ ہے ، اور کسی بھی میدان میں کسی بھی فرد کی کامیابی یقیناً ساری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیتی ہے۔
لیکن بڑے ہی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری سوچ اتنی بدل گئی ہے کہ آج ہمارے ہاں کھیل تماشے اور اس طرح کے دیگر میدانوں میں کامیابی حاصل کرنے والے جوانوں کو تو سراہا جاتا ہے ، لیکن جس نظریہ کی بنیاد پر وطنِ عزیز حاصل کیا تھا اور جس دین کی سربلندی کی خاطر اس مٹی کو ہمارے اسلاف نے خون سے رنگا اور ایک لازوال تاریخ رقم کی تھی آج اسی دین اور نظریہ کے محافظوں کی کسی بھی کامیابی کا ذکر ہماری زبانوں پر نہیں آ پاتا ، یا پھر یوں کہئے کہ زبانوں پر آنا تو دور کی بات ہمارے تو سوشل میڈیا پر بھی ایسی چیزیں نظر نہیں آ پاتیں۔۔۔
زیرِ نظر فہرست بھی ہماری اسی بے حسی کی وجہ سے ابھی تک قوم و ملک کے سامنے نہ آ سکی ، ورنہ یقین جانیں یہ کوئی چھوٹی بات نہیں کہ عالمی مقابلے میں ایک پاکستانی طالبِ علم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام اونچا کر دیا ہے۔
یہ فہرست پچھلے دنوں ترکیا کی جانب سے عالمی طور پر “مسجد اقصی” کے حوالے سے کروائے گئے حفظِ احادیث کے مقابلے کے رزلٹ کی فہرست ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سرِ فہرست ایک پاکستانی طالبِ علم ہے ، جس نے اس مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی ، اور ذہین اور انٹیلجنٹ قوم ہونے کے دعوے کو عملی طور پر ثابت کر دیا ہے ، جو یقینا پوری قوم کیلئے عالمی طور پر سر بلندی کا ذریعہ بنا ہے۔۔۔
واضح رہے کہ یہ لڑکا بلوچستان کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتا ہے اور جس طرح اس خطے کے لوگ پہلے بھی وطنِ عزیز کیلئے عزت افزائی کا باعث بنے ہیں اسی طرح آج یہ طالبِ علم بھی پوری پاکستانی قوم کیلئے فخر کا باعث ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ ہماری نظر کبھی ادھر اٹھتی ہی نہیں اور کبھی ہم ایسے طلباء کو وہ حوصلہ دے ہی نہیں پاتے کہ آگے چل کر یہ قوم و ملت کیلئے کچھ کر سکیں بلکہ ہمارا مسلسل نظر انداز کرنا نہ جانے اس جیسے کتنے ہی ہیروں کو ضائع کرنے کا باعث بنتا ہے۔۔۔۔۔

یاد رہے اس فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا طالبِ علم بھی پاکستانی جامعہ میں ہی زیرِ تعلیم ہے ، اور حقیقتاً یہ بچہ بھی پاکستان کیلئے سربلندی کا باعث بنا ہے۔۔۔۔۔
اور مجھے یہ بات کہنے میں بڑی خوشی محسوس ہوتی ہے کہ الحمد للہ یہ دونوں ہی طلبہ گلشنِ اقبال کراچی کے معروف جامعہ ، “جامعہ ابی بکر الاسلامیہ” میں زیرِ تعلیم ہیں ، اور دونوں ہی طلباء نے نہ صرف اپنے ادارے اور اساتذہ کا بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

آئیے اپنی قوم کے ان بیٹوں کو اور ان کے اساتذہ اور ادارے کو مبارکباد پیش کرتا ہیں کہ انہوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔

Facebook Comments

زید محسن حفید سلطان
ایک ادنی سا لکھاریسیک ادنی سا لکھاری جو ہمیشہ اچھا لکھنے کی کوشش کرتا ہے!

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply