• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • پاکستان عالمی سطح پر اپنی ثقافتی پہچان کب کروائے گا؟-منصور ندیم

پاکستان عالمی سطح پر اپنی ثقافتی پہچان کب کروائے گا؟-منصور ندیم

اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم نے اس برس سنہء 2023 میں اپنے  غیر محسوس ثقافتی ورثے UNESCO’s Intangible Cultural Heritage میں دنیا بھر سے تقریبا ً55 نئے نوشتہ جات شامل کیے ہیں، جو روایتی فن، رقص، خوراک، دستکاری اور زندگی گزارنے کی رسومات کے تحفظ کی کوشش ہوتی ہے۔ ان 55 نوشتہ جات میں اطالوی اوپیرا گانا، بنگلہ دیش کا رکشہ اور بنگلہ دیش کی ہی رکشہ پینٹنگ، اور سیویچے شامل ہیں، پیرو کے روایتی کھانوں، ملائیشیا کے تھیٹر کی روایت مکالمے اور  گیت بھی شامل ہیں۔

اس میں مسلمانوں کے رمضان کے تہوار میں روزہ کھولنے کے دسترخوان یعنی “افطاری” کو بھی شامل کیا گیا ہے, غیر محسوس ثقافتی ورثے میں افطاری کو شامل کرنے کی درخواست ایران ازبکستان تاجکستان اور ترکی کی جانب سے پیش کی گئی تھی، میرے خیال میں ایک بڑا اقدام ہے جسے ان ممالک نے بطور درخواست شامل کر کے پوری دنیا میں اپنی ایک روایتی پہچان کو ثقافتی ورثے کے طور پر اندراج کروایا ہے۔

عرب ممالک سے بھی اس میں سعودی عرب کی قومی ڈش “ہریسہ” کو شامل کیا گیا ہے، ویسے ہریسہ متحدہ عرب امارات کا بھی قریب قریب قومی پکوان ہے، ہریس کا لفظ عربی زبان کے لفظ ہراس سے ہے جس کا معنی “,پیسنا” یعنی Mashing کرنا ہے، قدیم عرب میں اس پکوان میں گندم کو بکرے کے گوشت کے ساتھ پیس لیا جاتا تھا، اور پھر ہلکی آنچ پر پکایا جاتا تھا جب تک کہ وہ کریمی نہ ہو جائے، یہ آج پورے عرب میں ایک مقبول پکوان ہے۔

اس غیر محسوس ثقافتی ورثے میں فلسطین کے روایتی گیتوں کے دبکے بھی شامل ہیں، شام ملک کا روایتی رقص، عراق کی دستکاریاں، اور عمارات سازی جسے “المذیف” کہتے ہیں, اس کے علاوہ سونے، چاندی اور تانبے پر نقاشی سے منسلک فنون، ہنر ہیں، جو سعودی عرب، الجزائر، مصر، عراق، موریطانیہ، مراکش، سوڈان اور یمن کی روایات میں شامل ہیں۔ سوڈان کا المولد جلوس بھی شامل ہے، جو کہ  ربیع الاول میں رسول اللہﷺ کی ولادت پر نکالے جانے والے جلوس جیسا ہے ۔

اور سب سے آخر میں لبنان کی ایک ڈش منوشے بھی شامل کی گئی ہے، اسے مناقیش بھی کہا جاتا ہے، اور کچھ عرب کے ملکوں میں اسے معجنات بھی کہا جاتا ہے، یہ عام روٹی پر پنیر مکھن، پالک، قیمہ، آلو، زعتر یا ان سب کے مختلف آمیزش کے ساتھ بنائی جاتی ہے اس پر زیتون کی آمیزش لازمی ہوتی ہے، لبنانی منوشے آج اہل عرب کے  کھانے کے مینو  میں لازمی  شامل ہوتی ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آخری اور قابل ذکر بات ہمارے لئے ہے کہ پاکستان میں ایسی ہزاروں غیر محسوس روایتی چیزیں پکوان، مقامی ٹرک پینٹنگ سے لے کر ہماری قدیم پتنگ بازی کا تہوار جیسے کئی  خاموش ثقافتی مظاہر ہیں ، کیا پاکستانی ریاست سے کوئی کبھی ایسی درخواست یونیسکو میں  نہیں دے سکتا؟ بنگلہ دیش اپنے رکشے کو خاموش ثقافت منواسکتا ہے تو ہمارے پاس کیا ایسی کوئی چیز بھی نہیں ہے؟

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply