انسٹاگرام کا نیا فیچر آپ کو معلوم ہے؟

فوٹواینڈشیئرنگ ایپ انسٹاگرام نےصارفین کیلئےایک اورنئےفیچرکااضافہ کردیا۔اب صارفین ریلزکوبراہ راست ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
تفصیلات کےمطابق میٹاکی ایپ انسٹاگرام میں صارفین کیلئےنئےفیچرکااضافہ کیاگیاہے، اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو پبلک اکاؤنٹ سے ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کسی ثالث فریق ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس اپ ڈیٹ سے قبل صارف ریلز کو بعد میں دیکھنے کے لیے ڈیوائس میں محض محفوظ کر سکتے تھے۔
اپنے براڈکاسٹ چینل پر صارفین کومطلع کرتے ہوئے انسٹاگرام سربراہ ایڈم موسیری کا کہناتھا کہ اب دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی پبلک ریلز کو براہ راست اپنی ڈیوائسز میں ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔
ایڈم موسیری نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ہر ریل میں ریل بنانے والے کا انسٹاگرام ہینڈل ظاہر ہوگا، بالکل اس طرح جیسے ٹک ٹاک میں ہوتا ہے۔
واضح رہے چند ماہ قبل کمپنی کی جانب سے یہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے جاری کیا گیا تھا لیکن اب فیچر کو عالمی سطح پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply