• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جسے کرپشن کرنی ہے وہ کسی اور صوبے میں اپنی جگہ ڈھونڈ لے،وزیراعلیٰ پنجاب

جسے کرپشن کرنی ہے وہ کسی اور صوبے میں اپنی جگہ ڈھونڈ لے،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی اور جسے کرپشن کرنی ہے وہ کسی دوسرے صوبے میں چلا جائے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھے وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کیا، پسماندہ علاقے کی نمائندگی میرا میرٹ ہے۔ پاکستان کاایجنٹ ہوں اور پاکستان کا ایجنٹ ہوکر ہی کام کروں گا۔ ہمارا مقصد صرف کام، کام اور کام ہے، کرپشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی، نہ ہم کرپشن کریں گے نہ کسی اور کو کرنے دیں گے، جسے کرپشن کرنی ہے وہ کسی اور صوبے میں اپنی جگہ ڈھونڈ لے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تبدیلی لانا کوئی آسان کام نہیں، اس کے لیے بھرپور محنت کریں گے، پورا نظام ٹھیک کریں گے، اسٹیٹس کو کو توڑیں گے، تمام اداروں سے بریفنگ لیں گے اور ترجیحات کا فیصلہ کریں گے، خیبر پختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی پولیس اصلاحات لائیں گے، عوام کو تبدیلی نظر آئے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply