• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی سفارتکار ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

امریکی سفارتکار ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے سابق سفارتکار ہنری کسنجر100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ان کی جیوپولیٹیکل کنسلٹنگ فرم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال بدھ کو ریاست کنیکٹی کٹ میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا ہے۔

ہنری کسنجر کو امریکی خارجہ پالیسی کی طاقت کا مرکز تصور کیا جاتا تھا، اس وجہ سے وہ متنازع بھی رہے۔

انہوں نے دو امریکی صدور کے ساتھ کام کیا، جن میں صدر رچرڈ نکسن اور جیرالڈ فورڈ شامل تھے اور امریکی خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سابق وزیر خارجہ اپنی عمر کے اخری دنوں کافی متحرک رہے، وہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں میں شریک ہوتے رہتے تھے۔

ان کی قیادت اور سفارت کاری کے حوالے سے کتابیں بھی لکھیں اور ان میں غیرمعمولی امور پر کھل کر بات کی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کی جانب سے لاحق جوہری خطرے کے بارے میں کچھ روز قبل سینیٹ کی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ گفتگو کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہنری کسنجر نے رواں سال جولائی میں انہوں نے چین کا اچانک دورہ کیا تھا اور صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply