فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کر دی

یورو کونسل آف فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی۔

پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ 29 جون کو ہونیوالے اجلاس میں نارملائزیشن کمیٹی کو پی ایف ایف ہاوس اور اختیارات واپس ملنے پر کیا گیا۔

پابندی ہٹنے کے بعد پاکستانی ٹیموں پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے جب کہ ملکی سطح پر فٹبال سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوگا۔

اس ضمن میں چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے کہا ہے کہ این سی کی انتھک محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ فٹبال کی بحالی، پی ایف ایف الیکشنز کا انعقاد اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہو گی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply