• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف کیخلاف فیصلے ردی کی ٹوکری میں جائیں گے،وزیراعظم

نواز شریف کیخلاف فیصلے ردی کی ٹوکری میں جائیں گے،وزیراعظم

پیر کو سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، کسی کو گالیاں نہیں دیں، ہر روز پارٹی اور لیڈر بدلنے والے پاکستان کی خدمت نہیں کرتے، ہمارے لیڈر کل بھی نوازشریف تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی وہی ہمارے لیڈر ہوں گے،ہم میں سے کوئی وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ نواز شریف جس پر بھی ہاتھ رکھتے وہیں وزیر اعظم ہوتا، یہی جمہوریت کی کامیابی ہے، ہمیں امید ہے کہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے حق میں فیصلہ کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کے مسائل حل کئے ہیں، ہم نے ان مشکلات کو حل کیا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کئے،4 سال پہلے بھی یہ خوف رہتا تھا کہ کہیں خودکش حملہ نہ ہوجائے لیکن آج ہم امن سے رہتے ہیں۔

کراچی جو دنیا کے 5 پرتشدد شہروں میں شمار ہوتا تھا لیکن اب وہاں امن ہے، پاور پلانٹس، سی این جی اسٹیشنز اور گھروں میں گیس نہیں تھی لیکن آج صورت حال مختلف ہے،موجودہ دور حکومت میں 1800 کلومیٹر سے زائد موٹر ویز بنائی گئیں، یہ تمام چیزیں ملک کی معیشت کو مضبوط کریں گی اور یہ سب پورا پاکستان محسوس کرتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ہمیں کسی قسم کی شرمندگی نہیں کیوں کہ ہم نے پاکستان کے مسائل حل کےہ ہیں، سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، جب بھی ایسا ہوا تو ان فیصلوں کو نا تو پاکستان کے عوام نے مانا اور نا ہی تاریخ نے اسے قبول کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے فیصلے پولنگ اسٹیشنز پر ہوتے ہیں، جولائی میں عام انتخابات ہوں گے، اس میں عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ سر آنکھوں پر ہوگا،نوازشریف کا فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا،عوام اور تاریخ اسے بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے، ہمیں پورا یقین ہے کہ اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply