• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وی پی این استعمال کرنے والے خبردار، کروڑوں روپے جرمانہ ہو سکتا ہے

وی پی این استعمال کرنے والے خبردار، کروڑوں روپے جرمانہ ہو سکتا ہے

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے حکام نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) سافٹ ایئر کا غلط استعمال کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں سال 2021 کے دوران یو اے ای میں وی پی این سافٹ وئیرز ڈاؤن لوڈ کرنے کے رجحان میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں رواں سال تقریباً 39 لاکھ وی پی این کے مختلف سافٹ ویئرز کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

مشرق وسطی کی ریاستوں میں وی پی این سافٹ ویئر کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔ قطر میں 44 فیصد لوگوں نے مذکورہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر رکھے ہیں۔

یو اے ای میں 39.9 فیصد، سنگاپور میں 29.59 بھارت 25.27 جب کہ عمان 24.79 فیصد لوگ وی پی این استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ وی پی این کا استعمال حکومت کی مقرر کردہ ہدایات کے اندر قانونی ہے، جامعات، نجی ادارے اور بینک ذاتی مقاصد کے لیے اپنی حدود میں اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا ہے کہ اس کا غلط استعمال کرنے والوں پر 5 لاکھ درہم سے لے کر 20 لاکھ درہم کیا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply