• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہزادہ ولیم گنجے مردوں میں دنیا کے پرکشش ترین انسان قرار

شہزادہ ولیم گنجے مردوں میں دنیا کے پرکشش ترین انسان قرار

برطانوی شہزادے ولیم کو گنجے مردوں میں دنیا کا پرکشش ترین انسان قرار دے دیا گیا۔

گوگل سرچ ٹریفک کی بنیاد پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے ہالی ووڈ کے معروف اداکاروں سمیت کئی معروف شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ سروے 2023ء کے دنیا بھر کے خوبصورت اور پرکشش گنجے مردوں سے متعلق تھا جن کی شخصیت سمیت ان کی آواز، قد، بات چیت کا انداز، خوبصورت جلد، چہرے کے خدوخال اور دنیا بھر میں لوگوں کی ان میں دلچسپی کا تعین کیا گیا۔

پرنس آف ویلز نے ون ڈیزل اور جیسن اسٹیتھم جیسے مشہور و معروف ہالی ووڈ اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ریبوٹ کے ذریعہ مرتب کردہ درجہ بندی نے گوگل سرچ ٹریفک کی جانچ کی تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کتنے لوگوں نے گنجی مشہور شخصیات کی تصویریں دیکھی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شہزادہ ولیم خوبصورتی کے مجموعی اسکور 10 میں سے 9.88 کے اسکور کے ساتھ سرفہرست رہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply