قومی بچت سکیم پر منافع کی شرح میں اضافہ

حکومت نے قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا۔ محکمہ قومی بچت نے سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا ، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 910 روپے سے بڑھا کر 990 روپے ماہانہ اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 732 روپے سے بڑھا کر 810 روپے ماہانہ کر دیا گیا ۔ اسی طرح سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کا سالانہ منافع 3800 روپے سے بڑھا کر 4300 روپے اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس کا سالانہ منافع 13 800 سے بڑھا کر 16 ہزار روپے سالانہ کردیا گی، جبکہ سیونگ اکائونٹس پر منافع 6 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد سالانہ کر دیا گیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply