• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • غیرفطری طریقے سے جنسی عمل اور خواتین کی صحت کے بڑھتے مسائل /ڈاکٹر شاہد عرفان

غیرفطری طریقے سے جنسی عمل اور خواتین کی صحت کے بڑھتے مسائل /ڈاکٹر شاہد عرفان

غیر فطری طریقے سے جنسی عمل کی وجہ سے خواتین کو بہت سے صحت کے مسائل جیسے کہ اجابت کو قابو میں نہ رکھ پانا، مسلسل خون بہنا اور جنسی بیماریوں، ایڈز کا پھیلنا شامل ہیں اور ڈاکٹرز صاحبان کو چاہیے کہ ان مسائل کو جاگر کریں۔

غیر فطری طریقے سے ہمبستری کرنے سے جنسی بیماریوں کا پھیلنا، درد اور خون کا آنا شامل ہیں کیونکہ اس عمل کے نتیجے میں عورت کے جسم کو ایک غیر فطری درد کے احساس سے گزرنا ہوتا ہے۔

غیر فطری جنسی عمل سے جڑے مسائل اور خطرات کو زیر بحث نہ لانے کی وجہ سے خواتین کو بہت تکلیف دہ احساس سے گرنا پڑ رہا ہے اور ایک پوری نسل اس کے نقصانات سے مکمل باخبر نہیں ہے۔

غیر فطری طریقے سے جنسی عمل کرنا اس لیے بھی خطرناک ہے کیونکہ یہ بے تحاشا شراب نوشی، منشیات کے استعمال اور بیک وقت کئی خواتین سے جنسی تعلق قائم کرنے سے جڑا ہوا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ غیر فطری طریقے سے جنسی عمل کرنے کو عام بنانے میں اور پورن ویڈیوز سے مین سٹریم میڈیا پہ لانے والے چند ٹی وی شوز، سوشل میڈیا گروپ، بھی ہیں جن کا اہم کردار رہا ہے۔
اور دیگر بہت سارے پورن ویب سائیٹس جس میں اس طرح سے جنسی عمل کرنے کو بہادرانہ فعل کے طور پہ دکھایا گیا۔ تاہم جو خواتین غیر فطری جنسی عمل میں شامل رہی ہیں انکو مردوں کی نسبت زیادہ صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سے رفع حاجت کے لیے خود پہ قابو نہ رکھنا اور فضلہ کے اخراج والی جگہ پہ زخم ہونا شامل ہے، بواسیر ، اور کولون کینسر۔۔۔

ایک سروے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ، انڈیا میں 16سے 24 سال کی عمر کے ہم جنس پرست جوڑوں میں غیر فطری طریقے سے جنسی عمل کرنے کی شرح میں پچھلی دہائی کی نسبت 12.5% سے 28.5% اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکہ میں یہی شرح 30% سے 45% فیصد رہی ہے۔

اب ایسے عمل کو غیر فطری طریقے کے طور پہ نہیں لیا جاتا بلکہ اسکو ایک انتہائی خوشگوار احساس کی تسکین کے طور پہ سمجھا جاتا ہے۔ زیادہ طرح ڈاکٹر خواتین مریضوں کے سامنے ان مسائل کو اس ڈر کیوجہ سے اجاگر نہیں کر پاتے کہ خواتین سمجھیں گی انکی جنسی زندگی کے بارے میں اندازے لگائے جا رہے ہیں۔

چند جنسی بیماریاں جو آپ کو غیر فطری جنسی عمل سے لگ سکتی ہیں ۔۔۔

گونوریا Gonorrhea (سوزاک) کیا ہے؟

گونوریا جنسی تعلق سے لگنے والا انفیکشن (STI) ہے جو Neisseria gonorrhoeae نامی بیکٹیریا کے سبب ہوتا ہے۔

گونوریا کیسے لگتا ہے؟

آپکو گونوریا میں مبتلا کسی شخص کے ساتھ فرج یا مقعد یا منہ کے راستے جنسی فعل کرنے پر گونوریا لگ سکتا ہے۔

آپکو کسی شخص سے تب بھی گونوریا لگ سکتا ہے جب اسے کوئی علامات پیش نہ ہوں۔

بچے کو جنم دینے کے دوران ماں سے بچے کو گونوریا لگ سکتا ہے۔ تب بچے کو آنکھ کا شدید انفیکشن ہو سکتا ہے اور بچہ اندھا ہو سکتا ہے۔

کلامیڈیا Chlamydia کیا ہے؟

کلامیڈیا ایک عام، جنسی تعلق سے لگنے والا انفیکشن (STI) ہے جو Chlamydia trachomatis نامی بیکٹیریا کے سبب ہوتا ہے۔

کلامیڈیا کیسے لگتا ہے؟

اگر آپ کلامیڈیا میں مبتلا کسی شخص کے ساتھ فرج یا مقعد یا منہ کے راستے سیکس کرتے ہوۓ کنڈوم استعمال نہ کریں تو آپکو کلامیڈیا لگ سکتا ہے۔

سفلس Syphilis (آتشک) کیا ہے؟

سفلس جنسی تعلق سے لگنے والا انفیکشن (STI) ہے جو Treponema pallidumنامی بیکٹیریا کے سبب ہوتا ہے۔

سفلس مردوں اور عورتوں دونوں کو لگ سکتا ہے۔

سفلس کیسے لگتا ہے؟

آپکو سفلس اس طرح لگ سکتا ہے:

کسی کے سفلس کے زخم یا سرخ ابھاروں کو چھونے پر، چاہے یہ زخم یا سرخ ابھار آسانی سے دیکھے نہ جا سکتے ہو
کنڈوم کے بغیر فرج یا مقعد یا منہ کے راستے سیکس کرنے پر
انفیکشن والے خون سے واسطے پر
حاملہ عورت کے بچے کو ماں سے سفلس لگ سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اپنی صحت کا خیال رکھیں ۔۔
کوئی بھی سوال جنسی صحت کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں بغیر کسی شرمانے، ججک اور ہچکچاہٹ کے۔۔۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply