• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت:مردہ قراردیاجانےوالاشہری19سال بعد”زندہ“ہوگیا

بھارت:مردہ قراردیاجانےوالاشہری19سال بعد”زندہ“ہوگیا

ریونیوریکارڈمیں مردہ قراردیےجانےوالےشہری لال بہاری کو19سال بعدزندہ حیثیت حاصل کرنےکیلئےثبوت کےطورپرالیکشن بھی لڑناپڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لال بہاری کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ وہ اپنی طرح ان افراد جنہیں ریونیو ریکارڈ میں مردہ قرار دیا گیا ہے، زندہ حیثیت دلانے میں مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی جان کا خطرہ بتاتے ہوئےAK-47 رائفل کے لائسنس کا بھی مطالبہ کیا ہے جو کہ کسی شہری کیلئے اے اکے47 رکھنا غیرقانونی ہے۔
لال بہاری کو اپنی”موت“ کا اس وقت معلوم ہوا جب انہوں نے بینک لون کے لیے درخواست دی اور انہیں ریونیو ریکارڈ میں مردہ قرار دیا ہوا تھا۔ دراصل ان کے چچا نے ایک اہلکار کو رشوت دے کر اسے مردہ درج کرایا اور لال بہاری کی زمین اپنے نام کرلی۔
لال بہاری نے بتایا کہ میں چیف سکریٹری سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے AK-47 رائفل کا لائسنس حاصل کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ مجھے اپنے لیے اور ان لوگوں کے لیے اپنی جدوجہد کی وجہ سے جان کو خطرہ ہے جو زندہ ہیں لیکن سرکاری ریکارڈ میں مر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ لال بہاری مرتک 1975 سے لے کر1994 تک ریونیو ریکارڈ میں”مردہ“ رہے۔ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لیے 19 سال تک بیوروکریسی سے لڑتے رہے۔ اپنے آپ کو زندہ ثابت کرنے کیلئے انہوں نے الیکشن بھی لڑا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply