پی ٹی آئی رہنما شہباز گل گرفتار

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے مظفرگڑھ میں پی پی 272 میں شہباز گل کے ساتھ خیبرپختونخوا کے مسلح اہلکار موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ شہباز گل کو مظفرگڑھ میں پی پی 272 سے گرفتار کیا گیا ہے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

شہباز گل کا کہنا ہے کہ مجھے گزشتہ3گھنٹوں سے انہوں نے گرفتار کررکھا ہے۔پولیس مجھے باہر جانے نہیں دے رہی۔ عملی طور پر مجھے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دھاندلی بے نقاب کی تو مجھے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔

مظفرگڑھ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مظفرگڑھ میں پی پی 272 میں شہباز گل کے ساتھ خیبرپختونخوا کے مسلح اہلکار موجود ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نجی کاٹن جننگ فیکٹری پہنچی ۔ جہاں پولیس نے شہباز گل کو فیکٹری کے اندر بند رکھا۔

اس سے قبل وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ نےکہاہےکہ شہباز گل کے ساتھ مسلح افراد موجود ہیں۔ پنجاب میں اسلحے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔ کمانڈنٹ ایف سی کا بیان آ چکا ہے کہ ایف سی کا کوئی اہلکار شہباز گل کے ساتھ موجود نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر ایف سی کی وردی میں مسلح افراد کون ہیں۔ شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں۔ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی

  • merkit.pk
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply