• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی آئی اے کے مزید 2 فضائی میزبان کینیڈا میں کہاں غائب ہوگئے؟

پی آئی اے کے مزید 2 فضائی میزبان کینیڈا میں کہاں غائب ہوگئے؟

پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان بیرون ملک ( کینیڈا ) میں سلپ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوگئے جن میں خالد محمود اورفداحسین شاہ شامل ہیں، دونوں کیبن کریوپاکستان سے ٹورنٹو فلائٹ پی کے 772 پر روانہ ہوئے تھے۔

کینیڈا سے واپسی پردونوں فضائی میزبان اپنی پرواز پر نہیں پہنچے، مذکورہ پرواز دونوں افراد کو چھوڑ کر واپس آئی، فدا حسین شاہ کا پرسنل اسٹاف نمبر 61277 اور خالد محمود کا پرسنل اسٹاف نمبر 60744 ہے۔

پی آئی اے کے متعدد فضائی میزبان پہلے بھی بیرون ممالک پروازوں سے سلپ ہو چکے ہیں، سلپ ہونے والے فضائی میزبانوں میں خواتین ایئر ہوسٹس اور مرد کیبن کریو شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

دونوں فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کے حوالے سے کینیڈا کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر دونوں فضائی میزبانوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جس میں ملازمت سے برطرفی کے علاوہ واجبات کی ضبطگی شامل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply