• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شاہ چارلس کی مشیرِ خاص بننے والی خاتون کا تعلق کس ملک سے ہے؟

شاہ چارلس کی مشیرِ خاص بننے والی خاتون کا تعلق کس ملک سے ہے؟

برطانیہ کے شاہ چارلس نے پہلی بار برٹش پاکستانی خاتون کو اپنا مشیرِ خاص مقرر کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس میں برٹش پاکستانی خاتون بہترین قومی اور بین الاقوامی امور کی ماہر ہیں، نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اشتہار کے ذریعے میرٹ پر بھرتی کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر روز اور برٹش پاکستانی خاتون شاہ چارلس کے پرائیویٹ سیکرٹری آفس کا حصہ ہوں گے، یہ آفس آئینی، حکومتی اور سیاسی امور کے لیے شاہ چارلس کو مشاورت فراہم کرتا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برٹش پاکستانی اعلیٰ سرکاری آفیسر کا عہدہ بادشاہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری کے برابر ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ بکنگھم پیلس میں اسسٹنٹ سیکرٹری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، یہ تقرریاں شاہ چارلس کا برطانیہ کی تمام کمیونٹیز کا بادشاہ ہونےکی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply