• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خوشخبری:اب ایک ہی ویزےپر6خلیجی ممالک کاسفر کرسکتے ہیں

خوشخبری:اب ایک ہی ویزےپر6خلیجی ممالک کاسفر کرسکتے ہیں

خلیجی ممالک کے لئے شینیجن ویزے کی طرز پرسیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ،مسافر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، قطر، عمان اور کویت کا سفر یونیفائڈ ویزے پر کرسکیں گے۔
رپورٹ کےمطابق عمان میں ہونے والے GCC وزراء کے 40ویں اجلاس میں خلیجی ممالک نے یونیفائڈ ویزے کی تجویز منظور کی ہے۔
شینیجن ویزے کی طرف پر جاری کئے جانے والے اس ویزے سے ہزاروں لاکھوں مسافروں کو فائدہ ہوگا جو حج یا عمرہ کے لئے جاتے ہیں ۔ وہ مقدس سفر کے ساتھ اپنے خلیجی ممالک میں ملازمت کی غرض سے مقیم رشتے داروں کے ساتھ بھی کچھ وقت گذار سکیں گے۔
توقع ہے کہ اس اقدام سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور خطے میں آنے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ تاہم، فیس سمیت ویزے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
اسی طرح کاروبار کرنے والے حضرات اور کمپینوں کے ایگزیکٹوز کو بھی اس ویزے کے اجرا سے فائدہ ہوگا اب وہ اپنے سفر اپنی سہولت کے مطابق پلان کرسکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply