پاکستان نے بھارتی جاسوس کو رہا کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کردیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بھارتی جاسوس کی رہائی کی خبر دی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو واپس بھجوایا جارہا ہے، حامد نہال انصاری غیرقانونی طورپرپاکستان داخل ہوا، بھارتی جاسوس کو ریاستی مخالف سرگرمیاں اور جعلسازی پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ حامد نہال انصاری کوسزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ حامد نہال انصاری کو 2012ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے 6 سال بعد رہا کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہنے والے اور اپنے جرائم کا اقرار کرنے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی ہے۔ جبکہ اس کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں جانے کے بعد سزا پر عملدرآمد فی الحال روکا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply