• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ماحول بچانا ہے تو گوشت کا استعمال کم کردیں ،سائنسدانوں نے خبردار کردیا

ماحول بچانا ہے تو گوشت کا استعمال کم کردیں ،سائنسدانوں نے خبردار کردیا

محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ گوشت کی اشیاء پر موسم اور صحت کے متعلق خطرات کا سگریٹ کے ڈبے پر موجود تصویر کی صورت انتباہ کا پیش کیا جانا گوشت کی کھپت کو کم کرسکتا ہے۔

ڈرہم یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے ایسے لیبل بنائے ہیں جن پر تنبیہی پیغامات درج ہیں۔ ان لیبلز میں لکھا ہے ’خبردار! گوشت کھانا موسمیاتی تغیر میں حصہ ڈال سکتا ہے‘ اور تنبیہ کے ساتھ ہی ایک بنجر علاقے کی تصویر لگی ہوئی ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ لیبل نے لوگوں میں گوشت سے بنے کھانے کے چناؤ کی حوصلہ شکنی کی اور اس طریقہ کار کا اپنایا جانا لوگوں کے انتخاب میں سات سے 10 فی صد تک کمی لاسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تحقیق کے مصنف جیک ہیوز کے مطابق انتباہ کی مدد سے سگریٹ نوشی، میٹھے مشروبات اور الکوحل کے استعمال میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اگر یہ تنبیہی لیبل گوشت سے بنی اشیاء پر لگانے کو قومی پالیسی کی طور پر اپنالیا جائے تو یہ کھپت کو صفر تک لے جانے میں مدد دے سکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply