پاکستان ریلویز کی آمدن میں شاندار اضافہ ریکارڈ

وفاقی وزیر ریلویزشاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ مسافروں اور مال بردار ٹرینوں کی آمدن میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز شاہد اشرف تارڑ کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان ریلویز کی کارکردگی، آپریشنل اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

شاہد اشرف تارڑ کا کہنا تھا راولپنڈی ریلوے سٹیشن کمرشلائزیشن ایکشن پلان ٹائم لائن کے ساتھ جلد پیش کیا جائے، ریلوے سٹیشن کی کمرشلائزیشن منصوبے کو مرحلہ وار مکمل کیا جائیگا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں ای آر پی کے نفاذ سے ریلوے میں مالیاتی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، ریلوے میں ایندھن کی استعداد کار بڑھانے کے لیے آن لائن فیول مینجمنٹ سسٹم کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کیا جائے۔شاہد اشرف تارڑ نے مسافروں اور مال بردار ٹرینوں کی آمدن میں 17 فیصد اضافہ حاصل کرنے پر ریلوے ٹیم کو سراہا۔ اجلاس میں تمام کیٹیگری اے کے ریلوے سٹیشنوں پر بی او ٹی کی بنیاد پر ایگزیکٹیو ٹوائلٹس بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply