• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتوں میں مشکوک شے کی موجودگی، پاکستان نے تحقیقات شروع کردیں

کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتوں میں مشکوک شے کی موجودگی، پاکستان نے تحقیقات شروع کردیں

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے مشکوک ہونے پر اتروائے گئے، جوتے میں میٹل کی کوئی مشکوک چیز موجود تھی جس کی تحقیقات کے لیے جوتے کو لیب میں بھیج دیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ نے موٹے سول والے جوتے پہن رکھے تھے جس پر پاکستانی حکام کو شک ہوا، اس لیے کلبھوشن سے ملاقات سے قبل ہی ان کی اہلیہ کے جوتے تبدیل کروا دیے گئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کروائی تھی۔ملاقات سے قبل سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کے جوتے اور کپڑے تبدیل کروا دئے تھے تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے اس معاملے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف حکومتی اور غیر حکومتی سطح پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply