• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوازشریف کی واپسی کی خوشی میں مینارپاکستان پر آج قوالی نائٹ ہوگی؛مریم اورنگزیب

نوازشریف کی واپسی کی خوشی میں مینارپاکستان پر آج قوالی نائٹ ہوگی؛مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کے قائد کی واپسی کل ہو رہی ہے،مسلم لیگ ن آج  مینار پاکستان میں چاند رات منائے گی،سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ حکومت میں رہی ن لیگ ہر تنقید ان کا سیاسی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو پورا پاکستان میاں نواز شریف کا استقبال کرنے مینار پاکستان آرہا ہے،مینار پاکستان پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا،پاکستان بھر سے قافلے  مسلم لیگ ن کے قائد کے استقبال کے لیے روانہ ہو چکے  ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ کومتی اتحاد میں رہی ہے،مسلم لیگ ن پر تنقید کرنا پیپلز پارٹی کا سیاسی حق ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں بالکل حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔مینارپاکستان پر آج چاندرات،قوالی نائٹ منعقد ہوگی۔گریٹر اقبال پارک میں بنائے گئے پنڈال میں جلسے کے شرکا کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا،گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دوردراز اضلاع سے قافلوں کی آمد شروع ہو گئی۔صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے بھی قافلوں کی آمد آج شروع ہو جائے گی۔

بیرونی صوبوں سے آنے والے قافلوں کی رہائش کے لئے پنڈال کے اطراف خیمے لگا دئیے گئے،خیمے صوبوں کے ناموں کی مناسبت سے قائم کئے گئے ہیں،آج شام کو پنڈال میں موجود لیگی ورکرز کو کنونشن اور قوالی نائٹ ہو گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام کو شہباز شریف اور مریم نواز کا جلسہ گاہ کے دورے اور وہاں موجود لیگی کارکنوں سے خطاب کا بھی امکان ہے۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply