نور مقدم قتل کیس، ملزم کی پھر ڈرامے بازی

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر آج پھر ڈرامے بازی کرتا نظر آیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی سی ٹی وی ویڈیو فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت دیگر تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مدعی کے وکیل سے متعلق استفسار کیا کہ مدعی کے وکیل کدھر ہیں ؟

مرکزی ملزم ظاہر جعفر سے وکیل نے وکالت نامے پر دستخط کروانے کی کوشش کی تو ملزم ظاہر جعفر نے کہا کہ وکالت نامہ پر دستخط نہیں کروں گا پہلے وکیل سے الگ ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔

استغاثہ کے گواہ کمپیوٹر آپریٹر کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل ہو گئی۔ دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے بار بار بولنے کی کوشش کی لیکن عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو واپس لے جانے کا حکم دے دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply