• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسافر طیارے کی فضا میں منجمد ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مسافر طیارے کی فضا میں منجمد ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مسافر طیارہ ہوا میں منجمد ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں، کچھ منظر ایسے ہوتے ہیں کہ جو غیرحقیقی اور ترمیم شدہ دکھائی دیتے ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھ کر یہ گمان ہورہا ہے جسے طیارہ ہوا میں پھنس گیا ہے اور پل پر رک سا گیا ہے، یہ ویڈیو دوسری پرواز کے مسافروں نے ریکارڈ کی جو وہاں سے گزر رہے تھے۔

ویڈیو کلپ میں پرواز میں ہوا میں فریز دکھائی دیتی ہے جس سے یہ وہم پیدا ہوتا ہے کہ یہ پل کے اوپر رک سی گئی ہے۔

اس کلپ کو اینڈلیس نالج نامی اکاؤنٹ کے ذریعے انسٹاگرام پر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، “طیارہ جو درمیانی ہوا میں منجمد دکھائی دے رہا ہے اس کی وجہ ایک نظری وہم ہے جسے ’پیرالیکس کہا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سوشل میڈیا ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply