fbpx
  • صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دورہ چین کے دوران روسی صدر کا ’نیوکلیئر بریف کیس‘ توجہ کا مرکز بنا رہا

دورہ چین کے دوران روسی صدر کا ’نیوکلیئر بریف کیس‘ توجہ کا مرکز بنا رہا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حال ہی میں چینی ہم منصب شی جی پنگ کی دعوت پر چین کا دورہ کیا جہاں ان کا نیوکلیئر بریف کیس مرکز نگاہ رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جی پنگ سے ملاقات کرنے کے بعد ولادیمیر پیوٹن کو اپنے اسٹاف کے ساتھ ایک اور ہم ملاقات کیلیے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس دوران روسی بحریہ کے دو اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے جن میں سے ایک کے ہاتھ میں نیوکلیئر بریف کیس تھا جسے کے ذریعے دشمن پر فوری حملہ کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں غیر معمولی بریف کیس کو قریب کر کے دکھایا گیا۔

روس کا نیوکلیئر بریف کیس روایتی طور پر بحریہ کے افسر کے پاس ہوتا ہے جسے Cheget کہتے ہیں۔ یہ ہر وقت روسی صدر کے ساتھ ہوتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسی طرح امریکی صدر کے ساتھ بھی اکثر بریف کیس ہوتا ہے جسے نیوکلیئر فٹبال کا نام دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply