نیشنل ہائی وے پر ضلع بولان میں سفر نہ کرنے کی ہدایات

نینشل ہائی وے اتھارٹی نے شہریوں کو بلوچستان کے ضلع بولان میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

این ایچ اے کےمطابق حالیہ بارشوں کے باعث ضلع بولان میں پنجرہ پل کے باعث عارضی راستہ دوبارہ متاثر ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق بولان ندی میں آنے والا سیلابی ریلہ عارضی راستے کو بہا کر لے گیا ہے جسکی وجہ سے سفر کے دوران تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صورتحال کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو ضلع بولان میں سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ پنجر پل کو اڑھائی ماہ قبل آنے والا مون سون کا سیلابی ریلہ بہا کر لے گیا تھا تاہم یہاں سفری آمد و رفت کو جاری رکھنے کے لئے عارضی راستہ بنایا گیا تھا جس کا افتتاح حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply