پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کی تقرری

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کی تقرری کر دی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کی سابق کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو  فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے جس کے بعد وہ پی ایس ایل کی تاریخ کی پہلی ویمن کوچ بن گئی ہیں۔اس کے علاوہ کیتھرین ڈالٹن ٹاپ لیول پر مینز ٹیم کی پہلی خاتون بولنگ کوچ ہیں۔
انگلینڈ میں پیدا ہونے والی کیتھرین ڈالٹن نے 2015 میں آئرلینڈ کی شہریت حاصل کی، انہوں نے چار ون ڈے اور چار انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
کیتھرین ڈالٹن دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں، انہوں نے ساؤتھ پنجاب میں فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کیا۔
کیتھرین ڈالٹن آئی سی بی لیول تھری ایڈوانس کوچ ہیں جبکہ وہ انگلینڈ میں نیشنل فاسٹ بولنگ اکیڈمی میں بھی کوچنگ کر چکی ہیں۔
اس کے علاوہ کیتھرین ڈالٹن نے پیس فاؤنڈیشن میں بھارت کے دیپک چہار جیسے بولرز کے ساتھ کام کیا۔
پی ایس ایل میں کوچنگ کی ذمہ داریاں ملنے پر کیتھرین ڈالٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی ملتان سلطانز کے ساتھ کام کر چکی ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply