• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے والے لوگ بغیر حساب کے جنتی قرار

نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے والے لوگ بغیر حساب کے جنتی قرار

(ن) لیگ کے رہنما چوہدری اسد الرحمان نے نواز شریف کے استقبال کے لیے مینار پاکستان آنے والوں اور کارنر میٹنگ میں شریک افراد کو جنت میں جانے کی بشارت دے دی، کہا آپ کی فہرستیں فرشتے بنا رہے ہیں۔ ان کی کارکنوں سے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے این اے 954 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کے لیے مینار پاکستان جانے والوں کی فہرست فرشتے مرتب کریں گے، جو لوگ کمالیہ کی میٹنگ میں موجود ہیں وہ بھی جنتی ہیں اور جو لوگ مینار پاکستان جلسے میں جائیں گے انہیں سرٹیفکیٹ دیتا ہوں وہ لوگ بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی موجودگی میں بھی ایک بار کہا تھا کہ اللہ نے فرشتوں کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ فہرستیں بنائیں، نواز شریف کی موجودگی میں یہ بھی کہا تھا کہ یہاں آنے والے بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply