• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بیرون ملک مقیم پاکستانی خاتون کو وزیراعظم پورٹل کے ذریعے انصاف مل گیا

بیرون ملک مقیم پاکستانی خاتون کو وزیراعظم پورٹل کے ذریعے انصاف مل گیا

بیرون ملک مقیم پاکستانی خاتون ہاجرہ بی بی کو وزیراعظم پورٹل کے ذریعے انصاف مل گیا۔

معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ ہاجرہ بی بی کے مری میں واقع 5 مرلہ کے گھر پر قبضہ تھا۔ تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ہاجرہ بی بی کو جگہ واپس دلوا دی گئی ہے۔

شہباز گل کے مطابق قبضہ کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

شہبازگل نے کہا ہے کہ ہاجرہ بی بی نے مری میں اپنے آبائی گھر پر قبضہ کی شکایت درج کرائی تھی۔ وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے بعد متعلقہ اداروں سے تحقیقات کرائی گئی۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ہاجرہ بی بی نے مری کا گھر کسی کو بھی نہیں بیچا تھا۔ نومبر2020 میں گھرنقشے پر موجود تھا جبکہ دسمبر میں گرادیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہاجرہ بی بی نے متعلقہ تھانے میں شکایت بھی درج کرا رکھی تھی۔ ہاجرہ بی بی نے وزیراعظم کے نوٹس لینے اور زمین واپس دلانے پر شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply