• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیشن شو میں ماڈل کی منفرد انداز میں انٹری،ویڈیو وائرل

فیشن شو میں ماڈل کی منفرد انداز میں انٹری،ویڈیو وائرل

بھارت کےشہرچنئی کےفیشن شومیں ماڈل کی زندہ مچھلیوں کےہمراہ ریمپ پرانٹری نےحاضرین پرسحرطاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک ماڈل نےفیشن شوکےدوران جل پری سے متاثرہوکرلباس پہنا جو سیپیوں سے بنا ہے اور اس کے سامنے کی جانب فش باؤل نما پلاسٹک کنٹینر منسلک ہے۔اس پلاسٹک کنٹینر میں چھوٹی مچھلیوں اور پانی کو منتقل کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماڈل ہاتھ میں مچھلیوں سے بھرا کنٹینر لے کر رن وے پر واک کر رہی ہیں۔
بہت سے صارفین نے زندہ جانوروں کو فیشن کے لوازمات کے طور پر استعمال کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ”ہر چیز میں جانوروں کا استعمال بند کرو“۔
مچھلیوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ”آپ اتنی چھوٹی سی جگہ پر اتنی مچھلیاں نہیں رکھ سکتے، اس کے علاوہ انہیں مناسب آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے“۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply