حماس کے اسرائیل پر حملے شیطانی حرکت ہے؛بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی قوم سے اپنا خطاب کا آغاز ان الفاظ سے کیا کہ اسرائیل پر یہ حملے سراسر شیطانی عمل ہے

صدر بائیڈن نے حماس کو خون کا پیاسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ اسرائیل میں دیکھنے میں آیا ہے اس نے داعش جیسی تنظیموں کے بدترین مظالم کی یاد تازہ کر دی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد اسرائیلیوں کو قتل کیا گیا جن میں 14 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ انھوں نے اسرائیل کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ حماس کو فلسطین کے عوام سے کوئی غرض نہیں ہے، وہ فلسطینی عوام کو ’ہیومن شیلڈ‘ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ یہ یہودیوں کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ان کے مطابق ان حملوں نے گذشتہ صدی کے دوران رونما ہونے والے یہود دشمن واقعات کی دکھ بھری یادیں تازہ کر دی ہیں۔

امریکی صدر نے اس خطے سے آنے والی کچھ خبریں بہت المناک ہیں۔ ان واقعات کی تفصیلات بتاتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو وہ سب کچھ ملے جو ان حملوں کے جواب کے لیے اسے چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply