اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کیلیے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ 10 جنوری بدھ کے روز 16 درخواستوں کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بینچ اشریف خاندان کی شوگر ملوں کی اپیلوں کی سماعت بھی 10 جنوری کو ہی کرے گا۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں