آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے، حریم شاہ

پاکستانی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی آمدنی کے ذرائع سے متعلق سوالات کے جوابات دے دیئے۔

حریم شاہ نے ماضی میں پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی تھی جس کا ایک مخصوص ویڈیو کلپ آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

میزبان کو حریم شاہ سے ان کی آمدنی کے ذرائع سے متعلق سوال کرتے دیکھا گیا۔ میزبان کے سوال پر حریم شاہ نے واضح جواب دینے کے بجائے گھماتے پھراتے انداز میں ردعمل دیا۔

حریم نے جواب دیا کہ’ میری آمدنی کےکئی ذرائع ہیں، میری آمدنی یوں سمجھ لیں کہ معجزاتی ہی ہے، میرے پاس ہر جگہ سے پیسہ آتا ہے، میرے پاس اتنا پیسہ آیا کہ مجھے ایف بی آر کی جانب سے کئی نوٹسز موصول ہوچکے ہیں‘۔

معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ’ میں بہت کچھ کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرے پاس کئی جگہوں سے پیسہ آتا ہے‘۔

Advertisements
julia rana solicitors

حریم نے میزبان کو مسکراتے ہوئے جتایا کہ ’میں ایسا بہت کچھ کرتی ہوں جو آپ نہیں کرسکتے، لوگ کہتے ہیں کہ مجھے آڈیو لیک سے پیسے ملے، میں نے پیسے بنائے لیکن میں اگر ایسا چاہتی   تو میرے پاس لیک کرنے کو بہت کچھ تھا، میں اس طرح اپنی مرضی سے سب حاصل کرلیتی، میں نے ویڈیوز لیک عوام کو دکھانے کیلئے کی، اس میں ہر گز میرا مقصد یا نیت پیسوں کا حصول نہیں تھی‘۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply