جنوبی افریقہ میں سڑک اچانک دھماکے سے پھٹ گئی

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں سڑک دھماکے سے پھٹ گئی جس کے باعث سڑک پر کھڑی ہوئی سینکڑوں گاڑیاں اور بسیں اچھل کر فٹ پاتھ پر جاگریں، واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے مصروف ترین علاقے میں سڑک کے دھماکے سے پھٹنے کے بعد اپنی نوعیت کے دوسرے واقعے نے حکام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوہانسبرگ کے بِری اسٹریٹ اچانک دھماکے سے پھٹ جاتی ہے جبکہ سڑک کے کنارے کھڑی سینکڑوں گاڑیاں ہوا میں اچھلنے کے بعد دور فٹ پاتھ پر جاکر گرتی ہیں۔ دھماکے کے بعد طویل فاصلے تک سڑک دو حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہے جبکہ درمیان میں خندق نما گڑھا بن جاتا ہے۔

حکام کے مطابق تاحال دھماکے کے اسباب معلوم نہیں تاہم خدشہ ہے کہ زیر زمین گیس پائپ لائن لیکج کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انتظامیہ نے شہریوں کو جائے واقعہ سے دور رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بری اسٹریٹ پر دوبارہ اسی نوعیت کا دھماکا ہو سکتا ہے اس لیے شہری اس جگہ سے دور رہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply