بھیڑوں کے ریوڑ نے 200کلوسے زائدبھنگ کھا لی

یونان میں بھیڑوں کے ریوڑ نے گرین ہاؤس میں گھس کر تباہی مچادی۔ بھیڑوں نے 272 کلو سے زائد مقدار میں طبی استعمال کے لیے اگائے جانے والے بھنگ کے پودے کھالیے جس کے بعد انہوں نے بکروں سے زیادہ اونچی چھلانگیں لگانا شروع کر دی۔

Advertisements
julia rana solicitors

تفصیلات کے مطابق یونانی علاقے میگنیسیا سے تعلق رکھنے والے ییانِس بورونِس کا کہنا تھا کہ ان کی فصل شدید گرمی اور حال ہی میں آنے والے سیلابوں کی وجہ سے خراب ہوگئی تھی جبکہ بچے کچے پودے بھیڑوں کی نذر ہوگئے۔ایک اندازے کے مطابق بھیڑوں نے 272 کلو سے زیادہ وزن کے پودوں کو کھایا۔انہوں نے بتایا کہ بھنگ کے پودے کھانے کے بعد بھیڑوں نے بکروں سے زیادہ اونچی چھلانگیں لگانا شروع کر دی۔
یاد رہے کہ یونان میں 2017 میں طبی استعمال کے لیے بھنگ کی کاشت قانونی قرار دی گئی تھی جس کے بعد اس سال پہلا پیداواری پلانٹ کھولا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply