• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیلیے کوئی جگہ نہیں: وزیراعظم

پاکستان میں دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیلیے کوئی جگہ نہیں: وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے آرمی اور ایف سی کی جانب سے بروقت کارروائی اور بڑے نقصان سے بچاؤ پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، دہشت گرد عناصر جہاں بھی اپنے مذموم مقاصد کے لیے سر اٹھانے کی کوشش کریں گے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے اور ہماری بہادر افواج ، پولیس اور قوم کے حوصلے بلند ہیں۔واضح رہے کہ لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply