• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد ہائیکورٹ:آصف زرداری کی نااہلی درخواست سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ:آصف زرداری کی نااہلی درخواست سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین  اورسابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔بدھ کو  اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور ہونے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کی پارٹی صدارت اور رکن اسمبلی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔اسلام آبادہائیکورٹ کل کیس کی باقاعدہ سماعت کرے گی ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے ۔رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ ہائیکورٹ کے بجائے الیکشن کمیشن درست فورم ہے تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے یہ اعتراض گزشتہ روز دور کر کے درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔پی ٹی آئی رہ نماؤں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان  کی جانب سے آصف علی زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور بطور رکن قومی اسمبلی تاحیات نااہلی مانگی گئی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق آصف علی زرداری اپنے اثاثے چھپانے کے باعث صادق اور امین نہیں رہے ، اس لئے عدالت آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت انہیں نااہل قرار دے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply