• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سکھ رہنما کے قتل کیخلاف کینیڈا، امریکہ و دیگر ممالک میں سکھ برادری کا احتجاج جاری

سکھ رہنما کے قتل کیخلاف کینیڈا، امریکہ و دیگر ممالک میں سکھ برادری کا احتجاج جاری

ہردیپ سنگھ کے بیہمانہ قتل کے ردعمل میں کینیڈا، امریکا اور مختلف مغربی ریاستوں میں سکھ برادری کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی کینیڈین وزیراعظم کی تصدیق کے بعد دنیا بھر میں سکھوں کا شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ سکھوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے شدت اور زور پکڑنے لگے۔

پاکستان، کینیڈا سمیت کئی مغربی ممالک میں سکھ برادری کی جانب سے احتجاجی ریلیوں کی صورت میں شدید غم و غصّے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں کینیڈا میں ٹورنٹو، وینکور، اوٹاوا اور امریکہ میں سان فرانسسکو میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

کینیڈا سمیت دیگر مغربی ریاستوں میں مظاہرین نے سفارتی سطح پر بھارت سے ہر قسم کا تعلق ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں شریک مظاہرین نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے ورما کو ملک بدر کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ کا قتل کر کے سکھوں کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا۔ احتجاج میں شریک سکھ برادری کا یہ موقف تھا کہ بھارت سکھوں کو دہشتگرد کہتا ہے جبکہ اصل میں سکھ مظلوم اور بھارت دہشتگرد ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مظاہرین نے کینیڈین عوام اور عالمی سطح پر سکھوں کی آزادی اور تحریکِ خالصتان کے لئے تعاون کی اپیل کی۔ مظاہرین کی جانب سے دلی بنے گا خالصتان کی شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply