عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں انہیں بیٹرکلاس فراہم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس سابق وزیر اعظم کو اڈیالہ جیل چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئی ہے۔ ‏وفاقی پولیس کے انسپکٹر سہیل نے اڈیالہ پولیس چوکی پر رپورٹ تحریر کروا دی۔ رپورٹ سابق وزیر اعظم کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے حوالے سے تحریر کی گئی۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ ‏جیل میں میڈیکل آفیسر نے بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن، نبض اور شوگر چیک کی۔ ‏چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈاکٹر نے کسی قسم کی بیماری کا استفسار بھی کیا۔ جس پر انہوں نے جواب نفی میں دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

‏چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹر کلاس کے تحت ٹی وی،اخبار،خدمت گار فراہم کردیاگیا ہے۔ ‏سابق وزیر اعظم کو جیل مینوئیل کے مطابق میٹریس کرسی اور میز بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply